آیئے ترکی زبان سیکھیے - 05

کیا آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر آپ کو پانچ منٹ ہمارے ساتھ گزارنے پڑیں گے۔ آیئے وقت ضائع کئے بغیر ترکی زبان سیکھنا شروع کرتے ہیں

428620
آیئے ترکی زبان سیکھیے - 05

کیا آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر آپ کو پانچ منٹ ہمارے ساتھ گزارنے پڑیں گے۔ آیئے وقت ضائع کئے بغیر ترکی زبان سیکھنا شروع کرتے ہیں۔

سامعین! گذشتہ پروگرام میں آپ نے اپنا تعارف کروانا سیکھا تھا ۔ آپ نے عائشہ اور انگیلکا کی بات چیت سنی ہے۔ ان کی گفتگو بڑھتی جا رہی ہے۔ آیئے ان کی گفتگو سنتے ہیں اور نئے الفاظ اور جملے سیکھتے ہیں۔آپ بھی ان جملوں کو دھرایئے۔

Angelika Türkiye'de ne kadar kalacaksın?

انگیلکا آپ ترکی میں کتنے دن قیام کریں گی؟

دو ہفتے

İki hafta

آیئے اب عاشہ کی گفتگو کے ہر جملے کے ہر لفظ کو دھراتے ہیں۔

ترکی میں

Türkiye'de

اب آپ کی باری ہے۔

کتنا یا کتنے

Ne kadar?

اب آپ اس لفظ کو دھرایئے۔

(Bir yerde) kalma

قیام کرنا

اب آپ کی باری ہے۔

آپ ترکی میں کتنے دن قیام کریں گے؟

Türkiye'de ne kadar kalacaksın?

اب آپ اس جملے کو دہرایئے۔

جیسا کہ اس جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کتنا یا کتنے لفظ کو کسی جگہ کے نام اور قیام کرنا یا ٹھہرنا فعلوں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مدت کے معنی رکھتا ہے۔ ان فعلوں کے ساتھ استعمال کردہ کتنا یا کتنے سوال کا جواب کسی جگہ قیام کی مدت کی وضاحت کرتا ہے۔ مثلا تین دن یا پھر تین ماہ اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے ہم آپ کو جو الفاظ بتاتے ہیں انھیں استعمال کرتے ہوئے آپ ایک جملہ بتا سکتے ہیں۔

الفاظ یہ ہیں:

استنبول میں İstanbul'da

میں Ben

دو ہفتے İki hafta

قیام کرنا Kalmak

سامعین ! اب آپ ان الفاظ کو ملا کر جملہ بنایئے۔

ان الفاظ سے یہ جملہ بنے گا۔

میں استنبول میں دو ہفتے قیام کروں گی/گا۔

Ben İstanbul'da iki hafta kalacağım

سامعین ! آج کے پروگرام میں ہم نے آپ کو یہ سکھایا ہے کہ اگر آپ کسی سے یہ سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کسی جگہ کتنی مدت قیام کریں گے تو یہ سوال کس طرح پوچھ سکتے ہیں۔

آیئے اب اس جملے کو ایک مرتبہ پھر دھراتے ہیں۔

انگیلاا آپ ترکی میں کتنے دن قیا م کریں گی؟

Angelika Türkiye'de ne kadar kalacaksın?

دو ہفتے İki hafta

سامعین ! اگر آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارا پروگرام ضرور سنیے۔ آپ جو الفاظ اور جملے سیکھتے ہیں انھیں ایک کاپی میں لکھیے اور انھیں مسلسل دھرایئے۔



متعللقہ خبریں