تاریخ میں آج کا دن ۔ 11 اگست

تاریخ میں 11 اگست کو پیش آنے والے اہم واقعات

323236
تاریخ میں آج کا دن ۔ 11 اگست

11 اگست 1480 میں عثمانی اٹلی پہنچ گئے۔ عثمانی سلطان فاتح سلطان مہمت کے ایڈمرل گیدک احمد پاشا کی کمانڈ میں عثمانی بحری بیڑے نے اٹلی کی اوترانتو بندرگاہ پر قبضہ کر لیا۔28 جولائی 1480 کو شہر کے ساحل پر دھاوا بولا گیا اور اس سے دو ہفتے بعد 11 اگست 1480 کو اوترانتو قلعے کو فتح کر لیا گیا۔ یہ قلعہ 13 ماہ تک ترکوں کے قبضے میں رہا اور فتح اوترانتو عثمانی تاریخ کی سب سے مختصر مدت کی فتح کے طور پر تاریخ کا حصہ بن گئی۔

11 اگست 1969 کو مائیکل جیکسن پہلی دفعہ اسٹیج پر آئے۔ مائیکل جیکسن اور ان کے پانچ بھائیوں کے بنائے ہوئے جیکسن فائیو نامی گروپ نے 11 اگست 1969 کو ہارلیم کے اپالو تھئیٹر میں پرفارم کیا۔ ہال میں موجود 350 افراد کو سب سے زیادہ 11 سالہ مائیکل جیکسن نے متاثر کیا۔ پاپ موسیقی کے افسانوی نام مائیکل جیکسن کی جون 2009 کو اچانک وفات کے فوراً بعد ان کے پرستاروں نے اپالو تھئیٹر کا رُخ کیا کہ جہاں مائیکل جیکسن نے اپنی پہلی پرفارمنس دی تھی۔

11 اگست 1980 کو چین میں ماو دور کا خاتمہ ہوا۔ عوامی جمہوریہ چین کے بانیوں اور رہنماوں میں سے ماو کا دور سرکاری سطح پر تاریخ کا حصہ بن گیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے ماو سے متعلق تمام تصاویر، انٹرویو اور بینروں کو ممنوع قرار دے دیا۔

11 اگست 2005 کو ڈاکٹر مین فرڈ کورفمین وفات پا گئے۔ معروف جرمن آرکیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر مین فرڈ کورفمین اپنے آفٹر ڈنگین والے گھر میں وفات پا گئے۔ کورفمین نے 1986 سے ٹرائے کے تاریخی شہر کی کھدائی کے کام کو ایک اہم سائنسی پروجیکٹ میں تبدیل کر دیا تھا۔ اس معروف آرکیالوجسٹ نے 1992 سے 1995 کے سالوں میں قُم تیپے نامی کانسی کے دور کی آبادی کے ختم ہوتے آثار کو بچانے کے لئے کھدائی کا کام کیا۔ انہوں نے اپنے اس موقف کے ساتھ کہ ٹرائے قدیم اناطولیہ کی تہذیب ہے، دنیا کے ٹرائے سے متعلق نقطہ نظر کو تبدیل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس تاریخی شہر کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے بھی بڑے پیمانے پر کوشش کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں