ترکی زبان سیکھیے - 27

گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں مختلف رنگوں ان کی علامت اور خصوصیات کے بارے میں آسان جملوں کے ذریعے آپ کو معلومات فراہم کی تھی جبکہ آج کے اس پروگرام کا موضوع سینما ہے

333019
ترکی زبان سیکھیے - 27

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں مختلف رنگوں ان کی علامت اور خصوصیات کے بارے میں آسان جملوں کے ذریعے آپ کو معلومات فراہم کی تھی جبکہ آج کے اس پروگرام کا موضوع سینما ہے۔

جدید دنیا میں ٹیلی ویژن ، سینما اور انٹرنٹ کو ہماری زندگی میں بڑا عمل دخل حاصل ہے ۔ ہماری زندگی میں آڈیو اور ویڈیو کی وجہ بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔ ہماری زندگی میں رونما ہونے والے واقعات فلموں کا روپ اختیار کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ۔ اس طرح ہم سینما اور ویڈیو کے ذریعے اپنے اردگرد رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کرلیتے ہیں اور ہمیں روایات اور رسم ورواج کے بارے میں بھی بہت کچھ پتہ چل جاتا ہے۔
اس طرح آپ جب ترکی تشریف لائیں تو تو ترک باشندوں کی روسم و رواج ان کے مسائل اور اور ان کی توقعات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے ہمیں فلم اور سینما بھی بڑی مدد فراہم کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعے آپ ترکی زبان کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔
آئیے سامعین اب اس موضوع سے متعلق استعمال کیے جانے والے جملوں کو اُردو ترجمے کے ساتھ غور سے سنتے ہیں اور اس کے بعد پھر ان جملوں کے ڈھانچے بنانے کے طریقے کو ایک ساتھ ہی سیکھتے ہیں۔

Türkiye’de ilk defa sinemaya gideceğim.
ترکی میں پہلی بار میں سینما جاوں گا۔
Sinema biletini nereden alabilirim?
سینما کی ٹکٹ کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
İnternet üzerinden bilet alabilir miyim?
کیا میں انٹرنٹ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتا ہوں؟
Alt yazılı filmleri tercih ederim.
میں سب ٹائیٹل والی فلموں کو دیکھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
Bana önereceğiniz bir film var mı?
کیا آپ مجھے کوئی فلم سجسٹ کرنا پسند فرمائیں گے؟
Daha çok belgesel izlerim.
میں زیادہ تر دستاویزی فلمیں دیکھتا ہوں۔
Bu filmin yönetmeni kim?
اس فلم کے ڈرایکٹر کون ہیں؟

ابھی آپ نے ترکی زبان کے جملے اور اس کا اُردو ترجمہ سماعت فرمایا جملوں میں فلم کی ٹکٹ کہاں سے خریدنے ٹکٹ کے انٹر نٹ کے ذریعے خریدے جانے ، فلم دیکھنے والے شخص کے کونسی فلم ترجیح دینے اور فلم کے ڈراکٹر کے کون ہونے کے بارے میں آپ کو آسان جملوں سے آگاہی فراہم کی ہے۔
سامعین۔اب ان جملوں کو دوبارہ سننے سے قبل اس سبق میں موجود مشکل الفاظ کو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

پہلی بار İlk
دفعہ یا بار Defa
سب ٹائیٹل Alt yazı
ڈرایکٹر Yönetmen
تجویز کرنا Önermek
ترجیح دینا Tercih etmek


اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اسے دوبارہ پیش کررہے ہیں تا کہ آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں تو آئیے اس متن کو ایک بار پھر سنیں۔

Türkiye’de ilk defa sinemaya gideceğim.
ترکی میں پہلی بار میں سینما جاوں گا۔
Sinema biletini nereden alabilirim?
سینما کی ٹکٹ کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
İnternet üzerinden bilet alabilir miyim?
کیا میں انٹرنٹ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکتا ہوں؟
Alt yazılı filmleri tercih ederim.
میں سب ٹائیٹل والی فلموں کو دیکھنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
Bana önereceğiniz bir film var mı?
کیا آپ مجھے کوئی فلم سجسٹ کرنا پسند فرمائیں گے؟
Daha çok belgesel izlerim.
میں زیادہ تر دستاویزی فلمیں دیکھتا ہوں۔
Bu filmin yönetmeni kim?
اس فلم کے ڈرایکٹر کون ہیں؟

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN


ٹیگز:

متعللقہ خبریں