ترکی زبان سیکھیے - 21

گذشتہ پروگراموں میں ہم نے آپ کو ترکی زبان میں موسم ِ بہار اور موسمِ گرما کے بارے میں چند ایک آسان جملوں پر مشتمل متن کو اردو زابان کے ترجمے کے ساتھ پیش کیا تھا جبکہ آج کے اس پرگرام میں موسم ِ خزاں سے متعلق ایک متن اور اس کا اردو ترجمہ پیش کریں گے

287051
ترکی زبان سیکھیے - 21

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ پروگراموں میں ہم نے آپ کو ترکی زبان میں موسم ِ بہار اور موسمِ گرما کے بارے میں چند ایک آسان جملوں پر مشتمل متن کو اردو زابان کے ترجمے کے ساتھ پیش کیا تھا اور متعدا ہم الفاظ کی نشان دہی کرنے کے علاوہ ان کے معنیٰ بھی بتائے تھے جبکہ آج کے اس پرگرام میں موسم ِ خزاں سے متعلق ایک متن اور اس کا اردو ترجمہ پیش کریں گے۔
آئیے اب موسمِ خزاں سے متعلق متن کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بعد اس متن کو دہرانے کے بعد ترکی زبان میں جملے بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Sonbaharda, hava biraz serin oluyor. Tabiattaki yeşillikler, yavaş yavaş sararıyor. Ağaçların yaprakları dökülüyor. Göçmen kuşlar, daha sıcak ülkelere gidiyorlar. İnsanlar, kışlık yiyeceklerini hazırlıyorlar. Okullar sonbaharda açılıyor.

خزاں میں موسم کچھ حد تک ٹھنڈا ہوتا ہے ۔ قدرت میں موجود سبزہ آہستہ آہستہ
زرد ہوتا چلا جاتا ہے۔ درختوں کے پتے گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہجرتی پرندے
گرم ممالک کا رخ اختیار کرتے ہیں ۔ انسان موسم سرما کے لیے کھانوں کو تیار کرتے
ہیں۔اسکول موسمِ خزاں میں کھلتے ہیں۔

ابھی آپ نے ترکی زبان کا متن اور اس کا اُردو ترجمہ سماعت فرمایا ۔ اس متن میں موسمِ خزاں کی خصوصیات ، خزاں میں موسم کے ٹھنڈا پڑنے پر سبزے کے آہستہ آہستہ زرد پونے اور ہجرتی پرندوں کے زیادہ گرم ممالک چلے جانے اور اس موسم میں اسکولوں کے کھلنے جیسے موضوعات کے آسان جملوں میں پیش کیا گیا ہے ۔ اب ان جملوں کو دوبارہ سننے سے قبل اس سبق میں موجود مشکل الفاظ کو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

خزاں Sonbahar
سردی یا ٹھنڈ Serin
سبزہ Yeşillik
پتے Yaprak
ہجرت Göçmen
ملک Ülke
گرمی Sıcak

اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اسے دورہ پیش کررہے ہیں تک آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں تو آئیے اس متن کو ایک بار پھر سنیں۔

Sonbaharda, hava biraz serin oluyor. Tabiattaki yeşillikler, yavaş yavaş sararıyor. Ağaçların yaprakları dökülüyor. Göçmen kuşlar, daha sıcak ülkelere gidiyorlar. İnsanlar, kışlık yiyeceklerini hazırlıyorlar. Okullar sonbaharda açılıyor.

خزاں میں موسم کچھ حد تک ٹھنڈا ہوتا ہے ۔ قدرت میں موجود سبزہ آہستہ آہستہ
زرد ہوتا چلا جاتا ہے۔ درختوں کے پتے گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہجرتی پرندے
گرم ممالک کا رخ اختیار کرتے ہیں ۔ انسان موسم سرما کے لیے کھانوں کو تیار کرتے
ہیں۔ اسکول موسمِ خزاں میں کھلتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN

ٹیگز:

متعللقہ خبریں