ترکی اور تعلیم ۔ 63

مرسن یونیورسٹی کے حوالے سے چیدہ چیدہ معلومات

268486
ترکی اور تعلیم ۔ 63

" سستانے کی خاطر سفر پر نہ نکلنے والے بالکل تھکاوٹ محسوس نہیں کرتے"
پیارے دوستو ترکی اور تعلیم پروگرام کے ساتھ ایک بار پھر آپ کو مرحبا کہتے ہیں ۔ ہم نے آج کے پروگرام کا آغاز ، جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے ایک قول سے کیا ہے۔ ہم دنیا کے مستقبل کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہونے کے شعور سے آگاہ ہیں۔ اب بنا پر ہم نوجوانوں کو ڈٹ کر نت نئی معلومات سے فیض یاب ہونے اور ہماری دنیا کے لیے بہتر سے بہتر کی تلاش کی کوششوں کو جاری رکھنا ہو گا۔
آپ کوبھی تجسس ہو رہا ہو گا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کی مہم کے سلسلے میں آج ہم کس موضوع کو بیان کریں گے۔ آج ہم آپ کو مشرقی بحیرہ روم کے منفرد خوبصورتیوں سے مالا مال شہر مرسن کی سیر کرائیں گے۔ مرسن شہر کے نوجوانوں کو پیش کردہ تعلیمی امکانات کا ذکر کرنے سے پہلے ہم سمجھتے ہیں کہ اولین طور پر اس شہر کا تعارف کرانا بہتر رہے گا ۔ تو آئیے مرسن کی بندرگاہ سے آج کے سفر کو شروع کرتے ہیں۔
مرسن، تاریخی، ثقافتی، قدرتی خوبصورتیوں، صنعت، تجارت، کھیتی باڑی اور ٹورزم کی بدولت سرعت سے ترقی کی منازل طے کرنے والا ایک ساحلی شہر ہے، یہ بیک وقت مشرقی بحیرہ روم کا دنیا کی جانب کھلنے والا دروازہ بھی ہے۔ ذرخیز چوکورووا کی زرعی اجناس اور صنعتی مصنوعات کو مرسن کی بندر گاہ سے دنیا بھر کو برآمد کیا جاتا ہے۔
مرسن کا ضلعی مرکز ترکی کے سب سے زیادہ گہمی والے مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ بحیرہ روم کی خاص جلدی سے کام نہ لینے کی عادت یہاں پر بدلتے ہوئے تیز رفتار زندگی کی گہما گہمی میں بدل جاتی ہے۔ اس کے بازار اور مارکیٹیں دن کے ہر وقت لوگوں سے بھری رہتی ہیں۔ کھانوں کی وسیع اقسام کی ثقافت کے حامل اس شہر کے ریستورانوں میں مختلف سمندری خوردنی اشیاء اور علاقائی کھانوں کو بڑے ذوق کے ساتھ مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
مرسن 321 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی کی بدولت ترکی کا ایک اہم ساحلی شہر ہے۔ مرسن کی ساحلی پٹی کا تقریباً 108 کلو میٹر کا حصہ قدرتی بیچز پر مشتمل ہے۔


اہم سطح کے تاریخی و سیاحتی مقامات کے مالک ہونے کی بنا پر یہ شعبہ سیاحت میں حالیہ چند برسوں میں دنیا بھر کی توجہ کو حاصل کر رہا ہے۔
آلا خان مناسٹر، جنت و جہنم کے نام سے منسوب آثار قدیمہ کے باقیات، عیاش، یومرُک تپے، اصحاب کہف غار، انیموریم تاریخی کھنڈرات، قلو پطرہ گیٹ کی طرح کے توجہ مرکز مقامات اس شہر کے اثاثوں میں شامل ہیں۔انامر، کز قلعہ ، سوسان اولو اور عیاش اس کے نمایاں بیچز ہیں۔
سولہویں پاپ بینڈکس کی جانب سے سن 2008 کو "سینٹ پال کا سال" قرار دیے جانے کے بعد مرسن کی تحصیل تارسوس عیسائی طبقے کی زیارت گاہ کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔
سن 2008 میں ضلع مُت میں واقع آلا خان مناسڑ اور تارسوس تحصیل میں واقع سینٹ پال کنویں اور میموریل میوزیم کو یونیسکو عالمی ثقافتی ورثوں کی متعلقہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ سب تو ٹھیک ہے آیا کہ مرسن، اعلی تعلیم کے خواہا ں طلبا کو کس طرح کےا مکانات فراہم کرتا ہے۔
سن 1992 میں قائم ہونے والی مرسن یونیورسٹی اسوقت چودہ شعبوں میں تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ان فیکلٹیوں میں ریسرچ و ایپلیکشن ہاسپٹل کے ساتھ خدمات فراہم کرنے والی میڈیسن فکلیٹی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں اسوقت مرسن یونیورسٹی میں 12 ووکیشنل اسکولز بھی سر گرم عمل ہیں۔
یونیورسٹی میں سوشل سائنسز انسٹیٹیوٹ، انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اور ہیلتھ سائنسز کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن سائنسز اور فائن آرٹس انسٹیٹیوٹ ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے امکانات بھی فراہم کرتا ہے۔ مختلف شعبہ جات میں ریسرچ سنٹرز کی تعداد بھی بڑھتے ہوئے 23 ہو گئی ہے۔
مرسن یونیورسٹی میں علاوہ ازیں فارمل ٹریننگ معمول کی تعلیمی سرگرمیوں سے ہٹ کر خود مختار طرز پر دی جاتی ہے۔ کمپیوٹر ٹریننگ اور ذریعہ کیمیونیکیشن کا ذریعہ تصور کیے جانے والے ڈسٹنس ایجوکیشن کے ماڈل پر سن 2002 ۔ 2003 سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
مرسن یونیورسٹی نے یورپی یونین اعلی تعلیمی معاہدے " ایراسموس ڈیکلریشن " پر سن 2004 میں دستخط کیے ہیں جس کی وساطت سے طلبا کو مشترکہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے اور بین الاقوامی منصوبوں میں شرکت کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔
ایراسموس پروگرام کے دائرہ کار میں ابتک 65 عدد دو طرفہ معاہدے قائم کیے گئے ہیں۔سن 2004 سے لیکر ابتک کئی شعبوں سے طلبا کو ایراسموس ایکسچینج پروگرام کے دائرہ کار میں مختلف غیر ملکی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح بیرون ملک سے بھی کئی ایک طلبا اس یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں سے استفادہ کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں " فارابی ایکسچینج پروگرام" کے نام سے منسوب ترکی کے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین طلباء و اساتذہ کے تبادلے کے دائرہ عمل میں مرسن یونیورسٹی مختلف جامعات کے ساتھ شراکت داری امور کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرسن یونیورسٹی کی طرح کی بین الاقوامی سطح پر فعال یونیورسٹی کا تعارف کراتے وقت ہم نے آپ کے لیے اس کے چانسلر سے بعض سوالات کیے۔ جن کو آئندہ کی قسط میں پیش کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں