ترکی زبان سیکھیے - 08

گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں ہم نے آپ کو ترکی زبان میں ہفتے کے ایام ، مہینوں اور مواسم کے نام بتائے تھے۔ آج کے اس پروگرام میں ہم آپ کو کیا سوالیہ ضمیر کے کس طرح اور کہاںپر استعمال کیے جانے سے متعلق سوال اور جواب کی شکل میں مثالیں پیش کرتے ہوئے معلومات فراہم کریں گے

238928
ترکی زبان سیکھیے - 08

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں ہم نے آپ کو ترکی زبان میں ہفتے کے ایام ، مہینوں اور مواسم کے نام بتائے تھے۔ آج کے اس پروگرام میں ہم آپ کو کیا سوالیہ ضمیر کے کس طرح اور کہاںپر استعمال کیے جانے سے متعلق سوال اور جواب کی شکل میں مثالیں پیش کرتے ہوئے معلومات فراہم کریں گے۔ ان مثالوں کے سننے کے بعد آپ بھی کیا سوالیہ ضمیر کو استعمال کرتے ہوئے جملے بنانے اور سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کریں ۔


-Dün ne yaptınız? -کل آپ نے کیا کیا؟
-Dün pikniğe gittim. -کل میں پکنک پر گیا یا گئی۔
-Yarın ne yapacaksınız? -آپ کل کیا کریں گے؟
-Evde dinleneceğim. -گھر پر آرام کروں گا یا کروں گی۔
-Ne okudunuz? -آپ نے کیا پڑھا ہے؟
-Gazete okudum. -میں نے اخبار پڑھا ہے۔
-Ne aldınız? -آپ نے کیا لیا ہے؟
-Gömlek aldım. -میں نے قمیض لی ہے۔
Neleri seversiniz? -آپ کو کیا کچھ پسند ہے؟
-Sütü, çayı, kahveyi severim. -مجھے دودھ، چائے اور کافی پسند ہے۔
-Sizin adınız ne? -آپ کا کیا نام ہے؟
-Benim adım Ahmet. -میر ا نام احمد ہے۔



ابھی آپ نے کیا سوالیہ ضمیر سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ ۔ ہم نے آپکی خدمت میں جو مثالیں پیش کی ہیں آپ ان کو دیگر الفاظ کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے مختلف جملے بنانے کی کوشش کریں۔ مثالوں کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے اس سے قبل دیے گے سولات اور جوابات کو آپ کے ساتھ ایک بار پھر دہراتے ہیں۔

-Dün ne yaptınız? -کل آپ نے کیا کیا؟
-Dün pikniğe gittim. -کل میں پکنک پر گیا یا گئی۔
-Yarın ne yapacaksınız? -آپ کل کیا کریں گے؟
-Evde dinleneceğim. -گھر پر آرام کروں گا یا کروں گی۔
-Ne okudunuz? -آپ نے کیا پڑھا ہے؟
-Gazete okudum. -میں نے اخبار پڑھا ہے۔
-Ne aldınız? -آپ نے کیا لیا ہے؟
-Gömlek aldım. -میں نے قمیض لی ہے۔
Neleri seversiniz? -آپ کو کیا کچھ پسند ہے؟
-Sütü, çayı, kahveyi severim. -مجھے دودھ، چائے اور کافی پسند ہے۔
-Sizin adınız ne? -آپ کا کیا نام ہے؟
-Benim adım Ahmet. -میر ا نام احمد ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے ترکی زبان میں کتنا کتنی اور کتنے سوالیہ ضمیر کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN


ٹیگز:

متعللقہ خبریں