ترکی زبان سیکھیے - 07

گذشتہ ہفتے کے پروگرام ہم نے ضمیر ِ شخصی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں اور آپ کو ترکی زبان میں دیگر زبانوں کی طرح واحد اور جمع پر مشتمل چھ ضمائر شخصی موجود ہونے اور ان ضمائرشخصی کو جملوں میں استعمال کرتے ہوئے آپ کو آگاہی فراہم کی تھی جبکہ آج کے اس پروگرام میں ترکی زبان میں ہفتے کے ایام ، مہینوں اور مواسم کے ناموں سے آگاہ کریں گے

220092
ترکی زبان سیکھیے - 07

ترکی زبان سیکھیے کے زیر عنوان پروگرام کے نئے حصے کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔گذشتہ ہفتے کے پروگرام ہم نے ضمیر ِ شخصی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں اور آپ کو ترکی زبان میں دیگر زبانوں کی طرح واحد اور جمع پر مشتمل چھ ضمائر شخصی موجود ہونے اور ان ضمائرشخصی کو جملوں میں استعمال کرتے ہوئے آپ کو آگاہی فراہم کی تھی جبکہ آج کے اس پروگرام میں ترکی زبان میں ہفتے کے ایام ، مہینوں اور مواسم کے ناموں سے آگا ہ کریں گے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ایک ہفتہ سات ایام پر مشتمل ہوتا ہے اور دنیا کے کئی ایک ممالک میں ہفتے کا آغاز سوموار سے ہوتا ہے۔ ہفتے کا دوسرا دن منگل، تیسرا دن بدھ ، چوتھا روز جمعرات ، پانچواں روز جمعہ، چھٹا روز سنیچر یا ہفتہ اور ساتواں روز اتوار یعنی چھٹی کا روز ہے۔آئیےاب ہفتے کے ان ایام کے ناموں کو اکھٹا ہی سنتے ہیں۔

Pazartesi سوموار
Salı منگل
Çarşamba بدھ
Perşembe جمعرات
Cuma جمعہ
Cumartesi سنیچر یا ہفتہ
Pazar اتوار

 آپ نے ہفتے کے ایام سیکھ لیے ہیں۔ اب آپ ہمارے ساتھ ترکی زبان میں مہینے کے ناموں کا تلفظ کس طرح ادا کیا جاتا ہے اور اردو میں یہ کن مہینوں کے ہم معنی ہیں اکھٹا ہی دیکھتے ہیں۔

Ocak جنوری
Şubat فروری
Mart مارچ
Nisan اپرئل
Mayıs مئی
Haziran جون
Temmuz جولائی
Ağustos اگست
Eylül ستمبر
Ekim اکتوبر
Kasım نومبر
Aralık دسمبر

 جیسا کہ آپ جانتے ہیں ہر سال میں چار مواسم ہوتے ہیں۔ ان چاروں موسموں کے نام ترکی زبان میں یہ ہیں۔

İlkbahar بہار
Yaz گرما
Güz veya sonbahar خزاں
Kış سرما

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کے پروگرام میں ترکی زبان میں کیا سوالیہ ضمیر کے، کہاں پر اور کس طرح استعمال کیے جانے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ ۔ HOŞÇA KALIN 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں