ترکی اور تعلیمم - 43

تھریس یونیورسٹی ایدرنے۔ یہ یونیورسٹی یہ یونیورسٹی اپنی جغرافیائی حیثیت کی بدولت بلقان اور انٹرنیشنل یونیورسٹی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لیے ہم اپنے ہمسایہ ممالک یعنی بلقانی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو بڑی اہمیت دیتے ہیں

172907
ترکی اور تعلیمم - 43

گزشتہ ہفتے ہم آپ کو ایدر نے لے گے تھے اور ہم نے اس شہر کے بارے میں اور یونیورسٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں اور یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یینر یورک کے خیالات سے آگاہ کیا تھا۔ آج بھی ہم اس سلسلے کو وہاں ہی سے جاری رکھیں گے جہاں اس سکا سلسلہ گزشتہ ہفتے منقطع کیا تھا۔
تھریس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یینر اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
یہ یونیورسٹی جدید نظام کے تحت چلائی جانے والی یونیورسٹی ہے کو ملک میں نظام تعلیم اور ملک کی ثقافت میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔ یہ یونیورسٹی اپنی جغرافیائی حیثیت کی بدولت بلقان اور انٹرنیشنل یونیورسٹی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لیے ہم اپنے ہمسایہ ممالک یعنی بلقانی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ بلقانی ممالک کے اعلیٰ حکام ، نمائندوں یونیورسٹیوں کے ریکٹرز اور این جی اوز کے ساتھ مل کر علمی ، سائنسی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بڑے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔
ہم سائنسی اقدار کی روشنی میں اپنے علاقے ، ملک اور انسانیت کی خدمت کے اصول کے تحت طلاب کو تعلیم و تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ تھر یس یونیورسٹی میں اس وقت بارہ فیکلٹیز ، چھ ہائی اسکول، ایک پیشہ وار کالج، پانچ انسٹیٹیوٹ ، 22 تحقیقاتی مراکز، دو پرائمری اسکول موجود ہیں جہاں پر 39 ہزار 867 طلبا کو تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
ریکٹر سے جب ہم نے طلبا سے طلبا کو فراہم کی جانے والی غیر نصابی سرگرمیوں اور سماجی امکانات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ:
طلبا کو یہاں پر کسی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ یہ تما م طلبا صرف اپنے مستقبل کی جانب توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں۔ ہم پنے تمام طلبا کو کسی قسم کی کوئی پرابلم کا سامنا نہ کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہم اپنے طلبا کو ثقافت سمیت سماجی خدمات اور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے مرکزی کیمپ میں سرکاری ہو سٹل کے علاوہ پرائیویٹ ہو سٹل بھی موجود ہیں جہاں طلبا کو ہر طرح کی سہولتیں حاصل ہیں۔ یہاں پر سرکاری طور پر 5500 کے لگ بھگ طلبا کو سرکاری ہو سٹل میں رہنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ تھریس یونیورسٹی میں طلبا کو کھیلوں کی بھی ہر طرح کی سہولتیں میسر ہیں ۔ یہاں پر فٹ بال سے لے کر ٹیبل ٹینس ، والی بال سے لے کر باسکٹ بال غرض کی ہر طرح کی کھیلوں کی سہولت میسر ہے۔ طلبا کو یہاں پر ایک جگہ جمع کرنے کے لیے مختلف کلب موجود ہیں اور وہ اپنی پسند کے کلبوں کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنا وقت ایک ساتھ گزار سکتے ہیں۔
غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے کیونکر تھریس اور ایدرنے کو ترجیح دیں گے؟
ہماری یونیورسٹی جو کہ مختلف ثقافتوں کے جنبش کی حیثیت رکھتی ہے کی جانب طلبا خود بخود ہی کھینچے چلے آتے ہیں۔ طلبا یہاں پر اپنے اپنے علاقے کی ثقافت کو روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ تراکیہ یا تھریس کی ثقافت کو بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں۔ یہاں کے کھانے بھی بڑے لذیز ہیں۔ اس کیے طلبا ان کھانوں کی جانب بھی اپ کو راغب نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ علاقے میں بڑی تعداد میں سرسبز و میدان اور چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی بڑی تعداد میں نظر آئیں گی۔ ہمارے طلبا موسمِ گرما میں خلیج ساروس کے کنارے سمندر کی خوبصورتی اور ریت سے خوب لطف اٹھاتے ہیں۔
ایدرنے بلکہ پورا تراکیہ یعنی تھریس کا علاقہ اپنے اپنے خاندانوں اور والدین سے دور بڑے پرسکون ماحول میں وقت گزار سکتے ہیں۔ ان کو یہاں پر ذرہ بھر کسی قسم کا کوئی خوف اور ڈر محسوس س نہیں ہوتا کیونکہ یہ پورا علاقہ بڑا محفوظ علاقہ ہے۔
ہم نے پروگرام کے آخر میں ریکٹر صاحب سے کہا کہ اگر وہ غیر ملکی طلبا کو کیا کچھ کہنا چاہیں گے ؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبا بڑے ذہین اور عقلمند ہیں وہ جمہوریت اور ڈیموکریسی پر یقین رکھتے ہیں ۔ ان کو تاریخ اور جغرافیہ سے بھی آگاہی حاصل ہے۔ اس لیے یہ تمام طلبا حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے خواب کو یہاں با آسانی پورا کر سکتے ہیں ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں