تمباکو نوش افراد دنیا کو بھی آلودہ کر رہے ہیں:ایردوان

انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن اور ہفتہ ماحولیات کے حوالے سے صدر نے کہا کہ تمباکو کا استعمال انسانی جسم میں زہر ہی  نہیں گھولتا بلکہ  ہماری دنیا کو بھی آلودہ کرتا ہے، دنیا میں بچوں کی نصف تعداد تمباکو نوشی  کے  مضر اثرات کا شکار ہو رہے ہیں

2150876
تمباکو نوش افراد دنیا کو بھی آلودہ کر رہے ہیں:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ترکیہ میں تمباکو نوش افراد کی تعداد میں جزوی کمی کا واقع ہونا خوش ائند ہے ۔

 انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن اور ہفتہ ماحولیات پر مبنی پروگرام  کے موقع پر اندرون ملک  اور بیرونی ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب کے دوران صدر نے یہ بات کہی ۔

 ایردوان نے کہا کہ دنیا میں ہر روز  20 ہزار افراد تمباکو نوشی سے وابستہ امراض میں مبتلا ہوکر جان دے دیتے ہیں،۔ ترکیہ میں ہر سال یہ تعداد 85 ہزار کے قریب ہے،تمباکو کا استعمال انسانی جسم میں زہر ہی  نہیں گھولتا بلکہ  ہماری دنیا کو بھی آلودہ کرتا ہے، دنیا میں بچوں کی نصف تعداد تمباکو نوشی  کے  مضر اثرات کا شکار ہو رہے ہیں،سگریٹ کے دھویں میں 4 ہزار سے زیادہ مضرصحت کیمیائی اجزا موجود ہوتے ہیں جنہیں تمباکو نوش فضا میں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں  اور جو تمباکو کا استعمال نہیں کرتے وہ اس ہوا میں سانس لینے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، قابل توجہ بات تو یہ ہے کہ تمباکو نوشی کے تمام منفی اورنقصان دہ اثرات کے باوجود تمباکو ساز صنعتیں ہر سال 700 ارب ڈالر کا منافع کما رہی ہیں۔

 صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ میں تمباکو نوش افراد کی تعداد میں جزوی کمی ضرور ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔

 



متعللقہ خبریں