ترکیہ کا دوسرا خلاء باز زمین پر واپس لوٹ آیا

خلاء باز طُویٰ جہانگیر نے امریکن خلائی کمپنی ورجین گالاکٹک کی خلائی گاڑی کے ساتھ 90 کلو میٹر ارتفاع پر 7 تجربات کئے

2150446
ترکیہ کا دوسرا خلاء باز زمین پر واپس لوٹ آیا

ترکیہ کا دوسرا خلاء باز طُویٰ جہانگیر اتا سویرخلائی سفر مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس لوٹ آیا ہے۔

طُویٰ سویر نے خلاء میں مائیکرو کشش ثقل تجربات کئے اور ان تجربات کے ساتھ ترک خلائی پروگرام  کو ایک اہم مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔

اتا سویر نے امریکن خلائی کمپنی ورجین گالاکٹک کی خلائی گاڑی کے ساتھ 90 کلو میٹر ارتفاع پر 7 تجربات کئے۔

ترکیہ کے دوسرے خلاء باز سمیت تحقیقی خلا بازو  کی ٹیم پر مشتمل  "وی ایس ایس یونٹی" نامی ذیلی مدار خلائی گاڑی امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر اور ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 40 منٹ پر زمین پر اُتری۔

خلاء بازوں کی ٹیم میں امریکہ سے 2 اور اٹلی سے ایک خلاباز شامل تھا۔



متعللقہ خبریں