2100 تک سطح سمندر میں 65 سینٹی میٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے، تحقیق

زیادہ خطرے کے حامل  10 ممالک میں ہالینڈ، بنگلہ دیش، ویتنام، جاپان، انڈونیشیا، برطانیہ، فلپائن، مصر، ڈنمارک اور امریکا شامل ہیں

2150380
2100 تک سطح سمندر میں 65 سینٹی میٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے، تحقیق

یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر انٹارکٹیکا میں Thwaites Glacier کے پگھلنے کا سلسلہ جاری رہا تو 2100 تک سطح سمندر میں 65 سینٹی میٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

انٹارکٹک جزیرہ نما کے مشرق میں تھوائیٹس گلیشیر کو " گلیشیرِ محشر" کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے پگھلنے سے یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Thwaites، انٹارکٹیکا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں سے ایک ہے جس کا سطحی رقبہ ایک لاکھ 92ہزار مربع کلومیٹر ہے اور جو سطح سمندر میں اضافے کے 4 فیصد کا ذمہ دار ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں تیزی کے ساتھ سالانہ تقریباً 50 بلین ٹن برف پگھل  رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  گلیشیئر کا   رقبہ  امریکی ریاست فلوریڈا کے برابر ہے اور انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ  کے مجموعی رقبے سے بھی بڑھ کر  ہے۔

اندازے  کے مطابقا  گلیشیئر کے مکمل پگھلنے سے ہمسایہ گلیشیئرز کو متحرک کرنے کے خطرے کے ساتھ عالمی سطح پر سطح سمندر میں 3.5 میٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس چیز سے سب سے زیادہ خطرے کے حامل  10 ممالک میں ہالینڈ، بنگلہ دیش، ویتنام، جاپان، انڈونیشیا، برطانیہ، فلپائن، مصر، ڈنمارک اور امریکا شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں