انروا: غزّہ میں ہیضہ متعدی شکل اختیار کر سکتا ہے

ہیضہ، علاقے کو درپیش ایک حقیقی خطرہ ہے۔ اگر اس بیماری نے متعدی شکل اختیار کر لی تو پہلے سے درپیش غیر انسانی شرائطِ زندگی مزید خراب ہو سکتی ہیں: انروا

2149617
انروا: غزّہ میں ہیضہ متعدی شکل اختیار کر سکتا ہے

فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی 'انروا' نے وارننگ دی ہے کہ غزّہ میں ہیضہ پھیلنا شروع ہو گیا تو پہلے سے درپیش غیر انسانی شرائطِ زندگی مزید خراب ہو جائیں گی۔

انروا نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں غزّہ کی انسانی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہیضہ، علاقے کو درپیش ایک حقیقی خطرہ ہے ۔اگر اس بیماری نے متعدی شکل اختیار کر لی تو پہلے سے درپیش غیر انسانی شرائطِ زندگی مزید خراب ہو سکتی ہیں"۔

بیان میں غزّہ میں پینے کے صاف پانی کی قلّت اور شدید گرمی کے باعث متعدی بیماریوں کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ "غزّہ کے انسانوں کو فوری طور پر فائر بندی کی ضرورت ہے"۔



متعللقہ خبریں