یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء، مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی

حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے: یوگنڈا وزارت صحت

2128321
یوگنڈا: ملک بھر میں آشوبِ چشم کی وباء، مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی

یوگنڈا میں حالیہ 3 ہفتوں کے دوران متعدی آشوبِ چشم کے مریضوں کی تعداد  7 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یوگنڈا وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں ملک بھر میں متعدی آشوب چشم  کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ حالیہ 3 ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد 954 سے بڑھ کر 7 ہزار 596 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق کامپالا، آرویا، مابل اور کاگادی  کے علاقوں میں اور جیلوں، اسکولوں اور مراکزِ صحت جیسے سماجی مقامات میں آشوبِ چشم کا مرض زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 

ماہرینِ صحت  نے فیکٹریوں، بازاروں، منڈیوں اور دیگر پُر ہجوم مقامات  پر مرض کے پھیلاو میں اضافے کی وارننگ دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آشوبِ چشم کے مریض سیاہ چشمہ پہنیں اور اپنے استعمال کی چیزوں  کو دوسروں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔



متعللقہ خبریں