ترکیہ، بائراکتار ٹی بی تھری ڈراون کی 27 گھنٹوں تک کامیاب پرواز
ترک بائراکتار ڈراون نے 26 ویں اڑان کو درمیانی اونچائی پر تواتر سے 27 گھنٹے اور 19 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے ساتھ پورا کیا

بائکار فرم کی طرف سے قومی اور مقامی طور پر تیار کردہ بائراکتار ٹی بی تھری مسلح ڈراون نے نے27 گھنٹوں پر محیط اپنی 26ویں آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
بائکار بیان کے مطابق، Bayraktar TB3 صوبہ تیکر داع کی تحصیل چورلو کے آکنجی فلائٹ ٹریننگ اینڈ ٹیسٹ سنٹر سے اپنی 26 ویں اڑان کو درمیانی اونچائی پر تواتر سے 27 گھنٹے اور 19 منٹ تک بغیر کسی وقفے کے ساتھ پورا کیا۔
Bayraktar TB3، جس نے بہترین درجے کے ASELFLIR-500 الیکٹرو آپٹیکل سسٹم کے ساتھ درمیانی اونچائی پر نظام اور برداشت کی کارکردگی کو ماپنے کے تمام ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیے، نے اپنی 27 گھنٹے کی پرواز کے دوران ُکل 4 ہزار 600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
متعللقہ خبریں

پیدائش سے قبل بھی کینسر میں مبتلا ہو سکنے کا تعین
دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں