پاپوا نیو گینی میں 7 شدت کا زلزلہ
پاپوا نیو گنی کے مشرقی سیپک صوبے کے امبنٹی قصبے کے شمال مشرق میں 7 شدت کا زلزلہ آیا جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
2119429

پاپوا نیو گنی کے مشرقی سیپک صوبے کے امبنٹی قصبے کے شمال مشرق میں 7 شدت کا زلزلہ آیا۔
امریکی ارضیاتی سروے نے اعلان کیا کہ امبنٹی قصبے سے 23 کلومیٹر شمال مشرق میں 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ تقریباً 64 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے آتشی دائرے پر واقع ہے جہاں دنیا کے زیادہ تر زلزلے اور آتش فشاں پھٹتے رہتے ہیں۔
ستمبر 2022 میں ملک میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعللقہ خبریں

پیدائش سے قبل بھی کینسر میں مبتلا ہو سکنے کا تعین
دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں