کینسر کے واقعات میں اضافہ : ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور بین الاقوامی ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) نے 4 فروری کو کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ شائع کی ہے

2096576
کینسر کے واقعات میں اضافہ : ڈبلیو ایچ او

2022 میں دنیا بھر میں کینسر کے ایک اندازے کے مطابق 20 ملین نئے کیسز سامنے آئے ہیں تو  مبینہ طور پر 9.7 ملین لوگ اس بیماری سے جان بحق ہوئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور بین الاقوامی ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) نے 4 فروری کو کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ شائع کی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 دنیا میں  نئے تخمینے کے مطابق  کینسر کے 20 ملین نئے کیسز اور 9.7 ملین اموات  واقع ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں کینسر کی تشخیص اور اگلے 5 سالوں میں زندہ رہنے والے افراد کی تخمینہ تعداد 53.5 ملین تھی اور 2050 میں کینسر کے 35 ملین سے زیادہ نئے کیسز کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ  عالمی سطح پر کینسر کا بوجھ تیزی سے بڑھ رہا ہے، رپورٹ میں یاد دلایا گیا کہ تمباکو، الکحل اور موٹاپا ، فضائی آلودگی  اور ماحولیاتی خطرہ  کینسر کے کیسز کے پیچھے اہم عوامل ہیں ۔



متعللقہ خبریں