میکسیکو: پوپوکاتا پیتی آتش فشاں فعال ہوگیا، متعدد دھماکے

ملکی انسداد قومی آفات  کے مرکز کا کہنا ہے کہ  پوپوکاتا پیتی  آتش فشاں ایک روز کے دوران تین بار فعال ہوا ہے  جس سے 112 بار گیس اور راکھ کے  بادل اٹھے ہیں

2029942
میکسیکو: پوپوکاتا پیتی آتش فشاں فعال ہوگیا، متعدد دھماکے

 میکسیکو میں  واقع پوپو کاتاپیتی آتش فشاں میں تین بار دھماکے ہوئے ہیں۔

ملکی انسداد قومی آفات  کے مرکز کا کہنا ہے کہ  پوپوکاتا پیتی  آتش فشاں ایک روز کے دوران تین بار فعال ہوا ہے  جس سے 112 بار گیس اور راکھ کے  بادل اٹھے ہیں۔

 یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ شدید ہواوں کی وجہ سے  مغرب اور شمال مغرب کی جانب پھیلتے ہوئے برس بھی چکی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  پوپو کاتا پیتی آتش فشاں میں دھماکوں کا سلسلہ مزید جاری رہ سکتا ہے جس کی وجہ سے  عوام  کوراکھ سے دور رہنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں