نائیجیریا: گردن توڑ بخار، اموات کی تعداد 124 ہو گئی

جنوری سے لے کر اب تک آبوجا سمیت 22 صوبوں میں پھیلی ہوئی وباء میں مریضوں کی تعداد 532 اور اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے: نائیجیریا بیماریوں کا کنٹرول مرکز

1981795
نائیجیریا: گردن توڑ بخار، اموات کی تعداد 124 ہو گئی

نائیجیریا میں اس سال گردن توڑ بخار کی وباء میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

نائیجیریا بیماریوں کے کنٹرول مرکز NCDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ ایک ہفتے ہیں گرد توڑ بخار کے 297 کیس اور 6 اموار ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اس طرح جنوری سے لے کر اب تک ملک کے دارالحکومت آبوجا سمیت 22 صوبوں میں پھیلی ہوئی وباء میں مریضوں کی تعداد 532 اور اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

نائیجیریا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہم،   2030 تک اس وباء کے خاتمے کے گلوبل ہدف سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گردن توڑ بخار کا جراثیم بذریعہ سانس جسم میں داخل ہوتا  ہے۔  جراثیم پہلے دماغ کو اور اس کے بعد پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔



متعللقہ خبریں