ترک مقامی موٹر گاڑی ٹوگ کی فروخت شروع
ٹوگ دنیا کے سب سے کامیاب الیکٹرک کار برانڈز میں سے ایک ہے اور یہ ٹیکنالوجی کے بہت سے اقدامات کی پہل میں اہم کردار ادا کرے گا

ترکیہ کی کار ٹوگ کی بڑے ہیجان کے ساتھ انتظار ہونے والی فروخت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
صنعت و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر مہمت فاتح کاجر نے اعلان کیا ہے کہ ٹوگ اس ہفتے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔
کاجر نے بتایا کہ ٹوگ دنیا کے سب سے کامیاب الیکٹرک کار برانڈز میں سے ایک ہے اور یہ ٹیکنالوجی کے بہت سے اقدامات کی پہل میں اہم کردار ادا کرے گا۔"
ٹوگ کے مارکیٹ میں دستیاب ماڈلز سی کیٹیگری اور ایس یو وی ہوں گے، جبکہ ان کی قیمتوں کا جلد ہی اعلان کر دیا جائیگا۔
ٹوگ گاڑیوں کی با ضابطہ پیداوار کا کام 29 اکتوبر 2022 میں برصا کے کارخانے میں ہوا تھا۔ سال رواں کے اختتام تک تقریباً 20 ہزار گاڑیاں تیار کی جائینگی۔ سن 2030 تک دس لاکھ گاڑیوں کی پیداوار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
دیو ہیکل سمندری کائی فلوریڈا کے ساحلوں کی جانب بڑہ رہی ہے
سارگاسم، سمندری کائی کی ایک مخصوص قسم، بحر اوقیانوس میں طویل عرصے سے تیر رہی ہے