جرمن بائیوٹیکنالوجی کمپنی BioNTech نے فرینکفرٹ ماربرگ میں اپنی نئی فیکٹری کو مکمل کرلیا

BioNTech کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل ہونے والی اس فیکٹری میں  40 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی

1941569
جرمن بائیوٹیکنالوجی کمپنی BioNTech نے فرینکفرٹ ماربرگ میں اپنی نئی فیکٹری کو مکمل کرلیا

جرمن بائیوٹیکنالوجی کمپنی BioNTech نے فرینکفرٹ ماربرگ میں  جہاں mRNA پر مبنی ویکسین کا ایک اہم جزو پلازمیڈ DNA  تیار کیا جائے گا فیکٹری مکمل ہوچکی ہے۔

BioNTech کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل ہونے والی اس فیکٹری میں  40 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ کینسر اور متعدی امراض کے لیے mRNA پر مبنی ادویات کے لیے درکار زیادہ تر پلازمڈ ڈی این اے اجزاء اس فیکٹری میں  تیار کیے جائیں گے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز، جنہوں نے ماربرگ میں اس فیکٹری کا  دورہ کیا  نے  کہا کہ وہ BioNTech کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جرمنی کی بائیوٹیک کمپنیوں کو ایسی فیکٹریاں تیزی سے کھولنے، نئے علاج تیار کرنے اور اپنی مصنوعات کو مارکیٹ میں لانے میں مدد کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، شولز نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنیوں کے لیے قانونی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ترک سائنسدان  اعور  شاہین  جو بائیون  تیک کے بانی  ہیں نے سوئیٹزرلینڈ میں فارماسیوٹیکل کمپنی Novartis   سے یہ  فیکٹڑی خریدی  ہے۔



متعللقہ خبریں