ترک شہر قارس میں موسم سرما جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں

جنگی مشقوں میں رمنی، اٹلی، آذربائیجان، قازقستان اور انگلینڈ سمیت 17 ممالک کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں

1939010
ترک شہر قارس میں موسم سرما جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں

ترک مسلح افواج کے  زیر اہتمام جمہوریہ کی تاریخ کی  بلند سطح کی شراکت کے ساتھ "موسم سرما  جنگی مشق 2023" قارس میں جاری ہیں۔

9ویں کور کمانڈ کی ہدایت اور انتظامیہ کے تحت منعقد ہونے والی"موسم سرما جنگی  مشق 2023" میں جرمنی، اٹلی، آذربائیجان، قازقستان اور انگلینڈ سمیت 17 ممالک کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

شہر میں 1758 اہلکاروں کی شرکت سے ہونے والی مشق میں 43 مختلف اقسام کی 651 گاڑیاں اور 23 مختلف اقسام اور  سطح  کے 865 ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں