چین نے قرنطینہ پابندی ختم کر دی

ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لئے قرنطینہ پابندی 8 جنوری سے ختم کر دی جائے گی: چین

1924046
چین نے قرنطینہ پابندی ختم کر دی

چین نے کہا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لئے قرنطینہ پابندی 8 جنوری سے ختم کر دی جائے گی۔

مذکورہ فیصلہ چین کے "صفر کیس" پالیسی سے پیچھے ہٹنے کے بعد ہونے والی پیش رفتوں میں سے ایک ہے۔

ملک نے، کورنا وائرس سے متعلقہ متعدی بیماریوں میں  شدت سے اضافے اور صحت کے عملے کو فرائض کی ادائیگی میں دشواریوں کے سامنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 سے چین میں داخل ہونے والے تمام مسافروں  کا قرنطینہ کی مدت پورا کرنا ضروری تھا۔ قرنطینہ کی مدت ابتدا میں 3 ہفتے تھی جسے حالِ حاضر میں  کم کر کے 5 دن کر دیا گیا ہے۔

نئے قوانین کی رُو سے کووِڈ۔19 کی حساسیت  درجے کو 'اے ' سے کم کر کے 'بی ' کر دیا جائے گا اور اس طرح قرنطینہ کا اطلاق ختم کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں