جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ

یہ زلزلہ میازاکی کے کھلے سمندر میں مقامی وقت کےمطابق دن بارہ بج کر دو منٹ پر آیا جس کا مرکز علاقے میں واقع اوسومی جزیرہ نما کی تیس کلومیٹر گہرائی میں تھا

1887284
جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ

جنوب مغربی جاپانی صوبے میازاکی  کے قریب  5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

جاپانی ایجنسی برائے موسمیات کے مطابق، یہ زلزلہ میازاکی کے کھلے سمندر میں مقامی وقت کےمطابق دن بارہ بج کر دو منٹ پر آیا جس کا مرکز علاقے میں واقع اوسومی جزیرہ نما کی تیس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے بعد کسی قسم کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے ساگا،آہیما،کوما موتو ،اوئیتا اور کاگوشیما میں بھی محسوس کیے گئے البتہ کیوشو الیکٹرک پاور کی زیر نگرانی کاگوشیما کے سندائی ایٹمی ری ایکٹر سے بھی کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ۔

 

 



متعللقہ خبریں