دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کا 17 فیصد ضائع کر دیا جاتا ہے

ضائع شدہ خوراک کی مقدار عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کے 8 سے 10 فیصد کے مساوی ہے

1885603
دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کا 17 فیصد ضائع کر دیا جاتا ہے

اس چیز کا انتباہ دیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں  فروخت اور استعمال ہونےو الی  کھانے  پینے کی اشیا  کا 17 فیصد  ضائع ہو جاتا ہے۔

اقوام  متحدہ  سے منسلک خوراک و زاعت تنظیم  کی جانب سے خوراک کے ضیاع اور فضلے سے متعلق آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ بیان میں خوراک کے نقصانات سے متعلق عالمی اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا۔

اس میں بتایا گیا  ہے کہ دنیا میں 14 فیصد خوراک فصل کی کٹائی کے بعد ضائع ہو جاتی ہے جبکہ 17 فیصد خوراک فروخت اور استعمال کے مرحلے پر ضائع ہو تی ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ ضائع شدہ خوراک کی مقدار عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کے 8 سے 10 فیصد کے مساوی ہے اور اس شرح سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج موسمیاتی مسائل کا سبب بنے گا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 3.1 بلین لوگوں کو صحت بخش غذا  مہیا نہیں ہے اور 828 ملین لوگ فاقہ کشی  کے شکار ہیں، تمام ممالک سے خوراک کے ضیاع کے خلاف اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے  کہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے  جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے، خوراک کو نامیاتی کھاد اور حیاتیاتی گیس میں تبدیل کرنے اور خوراک کے انتظام کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔



متعللقہ خبریں