پاکستان میں ڈینگی وائرس نے امسال بھی جانیں لینی شروع کر دیں

6 ہفتوں میں  کم و بیش 30 افراد کی ڈینگی وائرس سے اموات

1878320
پاکستان میں ڈینگی وائرس نے امسال بھی جانیں لینی شروع کر دیں

کراچی میں  گزشتہ 6 ہفتوں میں   ڈینگی  مچھر کے کاٹنے سے کم ازکم 30 افراد موت کے منہ  میں جا چکے ہیں۔

دی نیوز  اخبار کی 7 سرکاری اور نجی  اسپتالوں سے   جمع کردہ   اعداد و شمار    پر مبنی  خبر کے مطابق حالیہ چند ہفتوں سے  کراچی میں ڈینگی  کے  واقعات  میں اضافہ ہوا ہے اور 6 ہفتوں میں  کم و بیش 30 افراد کی اس وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

مریضوں  کی ایک کثیر تعداد اسپتالوں میں زیر ِ علاج ہے۔

ڈینگی وائرس مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ بیماری، جو عام طور پر انکیوبیشن کی مدت کے بعد ہلکے بخار کا سبب بنتی ہے، بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور طویل بارشیں ملیریا اور ڈینگی بخار والے مچھروں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

یہ کہا گیا ہے کہ چونکہ مچھروں کی نسل جو بیماری کا سبب بنتی ہے پانی کے گڑھوں میں لاروا پیدا کرتی ہے، اس لیے خاص طور پر صنعتی ماحول میں کچرے کے ڈھیروں پر مسلسل سپرے کیا جانا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں