جنوبی کوریا میں سمندری طوفان میں شدت آ گئی،2 افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں سمندری طوفان "ہنامنور" جنوبی جزیرے سے ٹکراگیا ہے جس کے بعد2 افراد ہلاک اور 10 لا پتہ ہو گئے ہیں

1876273
جنوبی کوریا میں سمندری طوفان میں شدت آ گئی،2 افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں سمندری طوفان "ہنامنور"  نے جنوبی جزیرے جیجو کا سارا نظام تہس نہس کر دیا۔

خبر کے مطابق، سمندری طوفان ہنامنور  کوریا کے جنوبی جزیرے سے ٹکراگیا ہے جس کے بعد2 افراد ہلاک اور 10 لا پتہ ہو گئے۔

طوفان کے باعث جنوبی کوریا کے جزیرے میں تیزبارشیں اور سمندری لہریں بلند ہونے لگیں۔

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ریجن میں ہر طرح کی ٹرین سروس کو منسوخ کردیا گیا جب کہ250 پروازیں بھی معطل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں تعلیمی ادارے اور دفاتروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

ق یہ طوفان اب جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث وہاں 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے۔



متعللقہ خبریں