چین نے کورونا پابندیوں کا اعلان کر دیا، 80 ہزار سیاح محصور ہو گئے

چین کے جنوبی سیاحتی شہر سانیا میں، کورونا وائرس پابندیوں کے اعلان کے بعد، 80 ہزار سیاح علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے

1864675
چین نے کورونا پابندیوں کا اعلان کر دیا، 80 ہزار سیاح محصور ہو گئے

چین کے جنوبی سیاحتی شہر سانیا میں، کورونا وائرس پابندیوں کے اعلان کے بعد، 80 ہزار سیاح علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹراپیکل جزیرے ہائینان کے شہر سانیا میں کووِڈ۔19 کے پھیلاو کی وجہ سے علاقے کو ہاٹ زون اعلان کر دیا گیا اور وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کل صبح کے وقت کرفیو سمیت دیگر تمام پابندیوں کو نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔

سانیا کے  حکام نے ٹرین ٹکٹوں کی فروخت بند کروا دی اور فضائی سفر ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ پابندیوں کی وجہ سے  80 ہزار  سیاح شہر میں محصور ہو گئے ہیں۔

شہر سے نکلنے کے خواہش مند سیاحوں کے پی سی آر ٹیسٹ نتائج کا مسلسل 5 روز تک نیگیٹو نکلنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کرفیو، سانیا میں ٹوئرازم سیزن  کے عروج کے دنوں میں نافذ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں