عالمی ادارہ صحت نے مونکی پاکس وائرس کے لئے "گلوبل الارم" جاری کر دیا

وائرس، پھیلاو کی مختلف شکلوں کے ساتھ، دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم وائرس کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں: گبریسس

1858640
عالمی ادارہ صحت نے مونکی پاکس وائرس کے لئے "گلوبل الارم" جاری کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے مونکی پاکس وائرس کے لئے "گلوبل الارم" جاری کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے اخباری نمائندوں کو ، 21 جولائی کو سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے مرکزی دفتر میں  منعقدہ، ہنگامی کمیٹی اجلاس  کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔

گبریسس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس وقت تک 75 ممالک میں 16 ہزار مونکی پاکس کیسوں کی تصدیق کر چکا ہے اور وائرس کے نتیجے میں 5 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کمیٹی اجلاس میں، میں نے  وائرس کے رسک درجے کے بارے میں تمام آراء سُنی ہیں۔ کمیٹی، مونکی پاکس کے بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے ہنگامی حالات تشکیل دینے کے بارے میں، اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکی۔

متعدد ممالک میں مونکی پاکس کے ابتدائی کیسوں کی نشاندہی کی یاد دہانی کرواتے ہوئے گبریسس نے کہا ہے کہ "وائرس، پھیلاو کی مختلف شکلوں کے ساتھ، دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم وائرس کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں وائرس دنیا بھر کے مقابلے میں یورپ میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں کہ مونکی پاکس وائرس بین الاقوامی عوامی صحت کے لئے ہنگامی حالات تشکیل دیتا ہے"۔



متعللقہ خبریں