جنوبی کوریا نے مقامی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

ویکسین  نے 3 کلینیکل مراحل کامیابی سے پورے کئے ہیں اور دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لئے ہم عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے منتظر ہیں: اوہ یو یونگ

1849847
جنوبی کوریا نے مقامی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

جنوبی کوریا نے مقامی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

جنوبی کوریا  کی وزارت برائے تحفظِ خوراک و علاج نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'ایس کے بائیو سائنس' فارما سوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ " ایس کے وائے  کوویون"نامی کووِڈ۔19 ویکسین انفیکشن کے مقابل قوت مدافعت پیدا کرنے میں آسٹرا زینیکا کے مقابلے میں زیادہ موئثر ہے۔

وزیر برائے تحفظِ خوراک و علاج  'اوہ یو یونگ' نے کہا ہے کہ مذکورہ ویکسین 18 اور اس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پیش رفت سے ملک کی ویکسین بنانے کی صلاحیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اوہ نے کہا ہے کہ ویکسین  نے 3 کلینیکل مراحل کامیابی سے پورے کئے ہیں اور دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لئے ہم عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 437 کووِڈ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہوئی ہے۔ وائرس کی وجہ سے مزید 7 اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 24 ہزار 537 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں