آبلہ بندر کا پھیلاو،سوئٹزرلینڈ میں پہلا واقعہ سامنے آگیا

فرانس، جرمنی  اور بیلجیئم کے بعد یورپی ملک سوئٹزرلینڈ  اور امریکہ میں بھی  آبلہ بندر کا پہلا  واقعہ رپورٹ ہوا ہے

1830228
آبلہ بندر کا پھیلاو،سوئٹزرلینڈ میں پہلا واقعہ سامنے آگیا

فرانس، جرمنی  اور بیلجیئم کے بعد یورپی ملک سوئٹزرلینڈ  اور امریکہ میں بھی  آبلہ بندر کا پہلا  واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

خبر کے مطابق، متاثرہ شخص بخار اور جلد پر نشانات  کی علامات کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آیا تھا۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ  آبلہ بندر سے متاثرہ شخص کو گھر پر زیر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک کئی یورپی ممالک، امریکا، کینیڈا میں  آبلہ بندر وائرس کے متعدد   واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا اپنے ایک بیان میں  آبلہ بندر سے متعلق کہنا تھا کہ آبلہ بندر بیماری کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

 واضح رہے کہ  افریقہ سے باہر اچانک مختلف ممالک میں اس بیماری کے پھیلنے سے یہ خدشہ پیدا ہورہا ہے کہ یہ دیگر خطوں میں بھی پھیل سکتی ہے۔

اس کی روک تھام کے لیے کوئی مخصوص وائرس نہیں مگر چیچک کی ویکسین سے بیماری سے 85 فیصد تحفظ ملتا ہے کیونکہ دونوں وائرسز کافی حد تک ایک  جیسے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں