چین: شہریوں کی بیرونِ ملک سیاحت پر پابندیاں بڑھا دی جائیں گی

"صفر کورونا کیس" پالیسی کو کسی بھی ڈھیل کے بغیر جاری رکھا جائے گا: صدر شی جن پنگ

1826529
چین: شہریوں کی بیرونِ ملک سیاحت پر پابندیاں بڑھا دی جائیں گی

چین نے، اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے، اپنے شہریوں کی بیرونِ ملک سیاحت پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

چین قومی ادارہ برائے مہاجرین کے جاری کردہ بیان کے مطابق اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی علاوہ ازیں پاسپورٹ اور سیاحتی دستاویزات کی تفصیلی تحقیق کی جائے گی۔

بیان میں، چین میں کووِڈ۔ 19 کی "سنجیدہ اور ہنگامی صورتحال" پر زور دیا گیا اور  گذشتہ  ہفتے صدر شی جن پنگ کی زیرِ صدارت، ملک کی ہائی فیصلہ اتھارٹی، چین کمیونسٹ پارٹی  کی سیاسی بیورو کمیٹی کے اجلاس میں وباء کے خلاف جدوجہد کے بارے میں کئے گئے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اجلاس میں شی نے کہا ہے کہ "صفر کورونا کیس" پالیسی کو کسی بھی ڈھیل کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کووِڈ۔19 وباء کے آغاز سے ہی غیر ملکیوں کی آمد کو بھی اور چینی شہریوں کی  بیرونِ ملک سیاحت کو بڑے پیمانے پر روک دیا گیا ہے۔

وباء کے ابتدائی دنوں  سے ہی چینی شہریوں کو  پاسپورٹ کی تجدید میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے اور پروازیں بند ہونے  اور پروازوں کی تعداد محدود کئے جانے کی وجہ سے غیر ملکیوں کا ملک میں داخلہ بھی دشوار ہو گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بین الاقوامی سیاحتوں کی تعداد  میں 2021 کے دوران 2019 کے مقابلے میں 80 فیصد کمی آ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں