کونگو میں ایبولا پھر سر اٹھانے لگا،ایک شخص ہلاک

وزیر  صحت  ژاں جیک بونگانی  کا کہنا ہےکہ مریض میں اس ماہ کے شروع میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں لیکن ایک ہفتے تک وہ علاج کے لیے نہیں گیا

1817072
کونگو میں ایبولا پھر سر اٹھانے لگا،ایک شخص ہلاک

 جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبے ایکویٹور میں ایبولا کے ایک نئے کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

طبی حکام کے مطابق اس بیماری میں مبتلا اکتیس سالہ شخص وفات پا گیا ہے۔

 وزیر  صحت  ژاں جیک بونگانی  کا کہنا ہےکہ مریض میں اس ماہ کے شروع میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں لیکن ایک ہفتے تک وہ علاج کے لیے نہیں گیا۔

مقامی حکام اور عالمی ادارہ صحت کا عملہ متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے افر اد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں اس ملک کے مشرق میں ایبولا پھیلنے سے تقریباً 2300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں