ترکی، مقامی پہلی موٹر گاڑی کی بیٹریاں تیار کرنے کی فیکٹری کا قیام

یہ ہماری آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا قدم ہے، جس میں 20 لاکھ گاڑیاں بنانے کی صلاحیت ہو گی

1749363
ترکی، مقامی پہلی موٹر گاڑی کی بیٹریاں تیار کرنے کی فیکٹری کا قیام

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے اعلان کیا کہ ترکی کی پہلی آٹوموبائل بیٹری فیکٹری قائم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ورانک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ضلع برصا کی تحصیل گیملک  میں بیٹری سیل اور ماڈیول پروڈکشن فیکڑی  سرمایہ کاری پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ"ترکی کی پہلی آٹوموبائل بیٹری فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔ یہ ہماری آٹو موٹیو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا قدم ہے، جس میں 20 لاکھ گاڑیاں بنانے کی صلاحیت ہو گی اور یہ 30 بلین ڈالر سے زائد کی برآمدات کر سکے گی۔ TOGG (ترکی کا آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ) اور فاراسیس کے ساتھ شراکت داری میں۔ سیرو 15 گیگا واٹ فی  گھنٹے کے حامل بیٹری  سیلز اور ماڈیول تیار کریں گے۔

ورانک نے کہا کہ بیٹری سیل کی پیداوار کے لیے ریاستی تعاون حاصل ہوگا۔

بیٹری سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی سہولت، جو سیرو کمپنی کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی میں  تقریباً 2,200 لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں