نومبر سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی:وائٹ ہاوس

عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو  ملک  میں آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے

1708543
نومبر سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی:وائٹ ہاوس

امریکہ نے نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے انسداد کورونا کے عہدیدار جیف زینٹس  نے کہا ہے کہ مکمل ویکسین والے  مسافر نومبر سے امریکہ میں داخل ہوسکیں گے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو  ملک  میں آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکہ اپنی کورونا وائرس سفری پابندیوں میں نرمی  کے ساتھ ، برطانیہ ، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مسافر  کو آنے کی اجازت دےگا۔

یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے کیے گئے مطالبے کے بعد یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بہت سے رشتہ دار اور دوست  لمبے عرصے بعد مل سکیں گے۔

نئے قواعد کے تحت ، غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے پہلے ویکسینیشن کے ثبوت دکھانے ، سفر کے تین دن کے اندر منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے اور اپنے رابطوں  کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کسی مسافر  کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی پالیسی میں کچھ استثنیٰ بھی شامل ہوں گے ، جیسے کہ  ان بچوں کے جو ویکسین کے اہل نہیں ہیں ان قواعد سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

 امریکہ نے سفری پابندیاں ابتدائی طور پر 2020 کے اوائل میں چین سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی تھیں، بعد  ازاں یہ پابندیاں کورونا وائرس کے پھیلاو کے ساتھ دوسرے ممالک تک بھی بڑھا دی گئیں تھیں۔

اس وقت بیشتر غیر امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے جو گزشتہ 14 دنوں میں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک ، چین ، بھارت ، جنوبی افریقہ ، ایران اور برازیل میں رہے ہیں



متعللقہ خبریں