ترکی کا مسلح ڈرون طیارہ بائراکتار TB2 یوکرائن کی فضاوں میں

ترکی ساختہ مسلح ڈرون طیارہ بائراکتارTB2  یوکرائن کے یوم آزادی کے موقع پر نمائش کیا جائے گا

1695504
ترکی کا مسلح ڈرون طیارہ بائراکتار TB2 یوکرائن کی فضاوں میں

ترکی ساختہ مسلح ڈرون طیارہ بائراکتارTB2  یوکرائن کے یوم آزادی کے موقع پر نمائش کیا جائے گا۔

یومِ آزادی سے قبل فوجی پریڈ کی مشق کے دوران کیو کی گلیوں میں مسلح ڈرون طیارے بائراکتار TB2   کو نمائش کیا گیا ہے۔

دارالحکومت کیو میں 24 اگست کو متوقع یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فوجی مارچ پاسٹ کی مشقیں کی جارہی ہیں۔

آخری مشق میں یوکرائن کے ترکی سے خریدے گئے مسلح ڈرون طیارے بائراکتار TB2  کو بھی نمائش کیا گیا ۔ ڈرون کیو کے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

واضح رہے کہ یوکرائن گورنمنٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے 3 ہفتے قبل بائراکتار کی تجرباتی پروازوں کا جائزہ لیا اور اس کی جنگی قابلیت کا "مکمل" قرار دیا تھا۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح ڈرون طیارہ بائراکتارTB2   گلوبل سطح کی الیکٹرانک جنگوں میں اعلیٰ  سطحی کارکردگی کا حامل ہے۔

کیو انتظامیہ نے بحیرہ اسود میں نیٹو کی "سی وِنڈ 2021 " مشقوں میں بھی بائراکتار TB2کو استعمال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں