یوگنڈا میں 800 افراد کو جعلی کورونا ویکسین لگا دی گئی

شعبہ صحت کے ایک افسر  واران نمارا نے بتایا ہے کہ مئی کے وسط  سے اب تک جعلی ویکسینز لگانے کے 800 واقعات ہو چکے ہیں جن میں اضافے کا بھی خدشہ ہے

1668019
یوگنڈا میں 800 افراد کو جعلی کورونا ویکسین لگا دی گئی

افریقی ملک یوگنڈا میں کم از کم 800 افراد کو جعلی کورونا ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ ان ویکسینز کی اکثریت دارالحکومت کمپالا کے نجی اسپتالوں  15 مئی تا 18 جون کے درمیان  لگائی گئی تھی۔

اس حوالے سے شعبہ صحت کے ایک افسر  واران نمارا نے بتایا ہے کہ مئی کے وسط  سے اب تک جعلی ویکسینز لگانے کے 800 واقعات ہو چکے ہیں جن میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

اس واقعے میں ملوث دو افراد اور ایک ڈاکٹر کی تلاش جاری ہے۔

یوگنڈا کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 79 ہزار سے زائد کورونا متاثرین پائے گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد نو سو ہے اور 8 لاکھ 43 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں