صحتیابی کے بعد کووِڈ۔19 کے ہر 3 مریضوں میں سے 1 دوبارہ ہسپتال داخل ہو رہا ہے

صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے کووِڈ۔19 کے ہر 3 مریضوں میں سے  1 ، ایک ماہ کی قلیل مدت میں دوبارہ  ہسپتال میں داخل ہو رہا ہے

1613042
صحتیابی کے بعد کووِڈ۔19 کے ہر 3 مریضوں میں سے 1 دوبارہ ہسپتال داخل ہو رہا ہے

صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے کووِڈ۔19 کے ہر 3 مریضوں میں سے  1 ، ایک ماہ کی قلیل مدت میں دوبارہ  ہسپتال میں داخل ہو رہا ہے۔

آئرش ایگزیمینر نیوز سائٹ کے مطابق انگلینڈ میں لئیسسٹر یونیورسٹی  کے سائنس دانوں نے کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہسپتال داخل کئے جانے والے اور 31 اگست 2020 سے قبل ڈسچارج کئے جانے والے 48 ہزار مریضوں کے اعداد و شمار جمع کئے ہیں۔

تحقیق میں ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے کووِڈ۔19 کے مریضوں میں، دوبارہ ہسپتال داخل  ہونے، اموات کی شرح ، سانس میں دشواری، دل  اور شریانوں کے مسائل، نظام ہضم، گردوں اور جگر  کی بیماریوں  جیسے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

مذکورہ مریضوں کو تقریباً 140 دن تک نگرانی میں رکھا گیا۔ نتائج کی رُو سے ان میں سے تقریباً ہر 3 میں سے ایک دوبارہ بیمار پڑ گیا اور 5 ہزار 875 افراد اس دورانیے میں انتقال کر گئے۔

محققین کے مطابق کووِڈ۔19 کے مریضوں  میں عام افراد کے مقابلے میں اعضاء کے ضعف، سانس اور دل کی بیماریوں کی شرح اہم پیمانے پر بلند ہو گئی ہے۔

تحقیقی سروے کی تفصیلات " دی برٹش میڈیکل جرنل" نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں