عالمی ادارہ صحت: وسطی اور مشرقی یورپ میں کورونا وائرس دوبارہ سے زور پکڑ رہا ہے

بعض مغربی یورپی ممالک میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے: ڈاکٹر ہینس کلوگ

1595077
عالمی ادارہ صحت: وسطی اور مشرقی یورپ میں کورونا وائرس دوبارہ سے زور پکڑ رہا ہے

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ خاص طور پر وسطی اور مشرقی یورپ  میں کورونا وائرس نے  دوبارہ سے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کے یورپی علاقے کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر ہینس کلوگ  نےموضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  بعض مغربی یورپی ممالک میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں اور صحت کے عملے پر پڑنے والے بوجھ کو شعبہ طِب میں یورپی ہمسایہ ممالک  کے باہمی اتحاد کے نتیجے میں حل کر لیا گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ  وباء کے ساتھ پورا سال گزارنے کے باوجود ہمارے نظام ہائے صحت اس حالت میں نہیں ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال  چین کے شہر ووہان  سے پھوٹنے  والا کورونا وائرس اس وقت تک 2.5 ملین انسانوں  کی زندگیاں نگل چکا ہے۔



متعللقہ خبریں