امریکہ کے بعد چین نے بھی چاند کی سطح پر اپنا پرچم نصب کر دیا

چین چاند پر پرچم نصب کرنے  والا دوسرا ملک بن گیا ، اس سے پیشتر  متحدہ  امریکہ  نے 50 برس قبل چاند پر پرچم لگاتے ہوئے اس کام کی پہل کی تھی

1540003
امریکہ کے بعد چین نے بھی چاند کی سطح پر اپنا پرچم نصب کر دیا

 

چینی  نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے چانگ۔5 خلائی جہاز کی جانب سے چاند پر نصب کیے جانے والے چینی پرچم کی تصاویر جاری کی ہیں۔

جس کے بعد چین چاند پر پرچم نصب کرنے  والا دوسرا ملک بن گیا ، اس سے پیشتر  متحدہ  امریکہ  نے 50 برس قبل چاند پر پرچم لگاتے ہوئے اس کام کی پہل کی تھی۔

چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چانگ۔ 5 خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلیے بھیجا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جاسکا تھا۔ تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

یادرہے کہ امریکہ  نے 1969 میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے ساتھ اپنا پرچم لگایا تھا جس کے بعد 1972 تک متعدد امریکی مشنز نے چاند کی سطح پر مزید 5 جھنڈے لگائے۔

2012 میں امریکی خلائی اداے ناسا کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ پانچ جھنڈے اب بھی لگے ہوئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈے سورج کی تیز روشنی کی وجہ سے سفید ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں