اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو کورونا کی تیسری لہر آسکتی ہے: عالمی ادارہ صحت

سابق ڈائريکٹر جنرل ڈيوڈ نابارو نے کہا ہے کہ اگر بنيادی ڈھانچہ کھڑا نہ کيا گيا، تو مستقبل قريب ميں اقوام عالم کو کورونا کی ايک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

1532432
اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو کورونا کی تیسری لہر آسکتی ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کيا ہے کہ اگر حکومتوں نے دوسری لہر سے نمٹنے ميں مناسب اقدامات نہ کيے، تو آئندہ سال کے اوائل ميں کورونا وائرس کی تيسری لہر کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ادارے کے سابق ڈائريکٹر جنرل ڈيوڈ نابارو نے ايک سوئس اخبار" سی ایچ میڈیا" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بنيادی ڈھانچہ کھڑا نہ کيا گيا، تو مستقبل قريب ميں اقوام عالم کو کورونا کی ايک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنی گفتگو ميں نابارو نے ايشيائی ممالک کے رد عمل کو سراہا اور يورپی رد عمل کو تنقيد کا نشانہ بنايا۔

ان کے بقول ايشيائی ملکوں نے نرميوں ميں جلد بازی نہ کی جبکہ يورپ نے ايسا کيا اور اسی کا نتيجہ اب دوسری لہر کی صورت ميں عياں ہے۔



متعللقہ خبریں