پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1637 کیس،23 اموات رپورٹ

منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 637 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 23 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

1524966
پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1637 کیس،23 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 637 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 23 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 21 افراد ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 904 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 343, پنجاب میں 9 ہزار 130, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 37, اسلام آباد میں 5 ہزار 65, بلوچستان میں 528,گلگت بلتستان میں 370, آزاد کشمیر میں 431 ٹیسٹ شامل ہیں۔

 اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 431 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 855 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 177 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 830, بلوچستان میں 16 ہزار 152 , گلگت بلتستان میں 4 ہزار 378، اسلام آباد میں 22 ہزار 110, خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 843، پنجاب میں 1 لاکھ 7 ہزار 329 اور سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار 834 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 687 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 420 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 290 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 244 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 154 اموات، گلگت بلتستان میں 93 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 112 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 47 لاکھ 41 ہزار 507 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 736 ہسپتالوں میں 1 ہزار 181 مریض زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں