کورونا وائرس کی لہر ایک دفعہ پھر جوش میں

ایک لاکھ 26 ہزار اموات کے ساتھ بھارت میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 55 ہزار 109 ہو گئی

1524555
کورونا وائرس کی لہر ایک دفعہ پھر جوش میں

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار  سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھرمیں وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ  58 لاکھ 35 ہزار ہو گئی ہے۔

ایک لاکھ 26 ہزار اموات کے ساتھ بھارت میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 55 ہزار 109 ہے۔

روس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 256 کے اضافے سے اموات کی تعداد 30 ہزار 793 اور 21 ہزار 798 کے اضافے سے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 96 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

مولدووا، بیلاروس، کرغستان، ازبکستان اور تاجکستان میں دوبارہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے سے اموات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مراکش میں وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 75 کے اضافے سے 4 ہزار 272 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 596 کے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 781 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں اموات کی تعداد 19 ہزار 809 اور مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 37 ہزار 278 ہو گئی ہے۔

کمبوڈیا  کے دورے میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر زجارتو کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد دارالحکومت نوم پن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسکولوں کو 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں