ترکی میں کورونا ہلاک شدگان کی تعداد 10099ہو گئی

ترکی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 72 جانوں کے ضیاں سے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10099 ہو گئی ہے

1518631
ترکی میں  کورونا ہلاک شدگان کی تعداد 10099ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دوران حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کی تعداد 72 ہے۔

اس اضافے سے وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 10 ہزار 99 ہو گئی ہے۔

ایک دن کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار 416 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 319 کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے ایک ہزار 581 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 762 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں