سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹ لائٹ نیٹ ورک کے جزو مزید 60 مواصلاتی سیارے خلا میں

یہ اسپیس ایکس سٹارلنک مواصلاتی نیٹ ورک کے دائرہ کار میں سر انجام دیا گیا 14 واں مشن تھا

1511860
سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹ لائٹ نیٹ ورک کے جزو مزید 60 مواصلاتی سیارے خلا میں

امریکی راکٹ خلائی و سیٹ لائٹ شٹل تیار کرنے والے اسپیس ایکس  نے سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹ لائٹ نیٹ ورک کے جزو مزید 60 مواصلاتی سیارے خلا میں چھوڑے گئے ہیں۔

فرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سٹار لنک نیٹ ورک کے  60 مواصلاتی سیاروں کو اسپیس ایکس کے فالکون 9 راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے خلا میں چھوڑا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا  گیا ہے کہ دوبارہ سے استعمال  کیے جا سکنے کی خصوصیت کے حامل فالکون ۔9 راکٹ 9 منٹ پر کرہ ارض کو لوٹ آیا ، فرم کے اٹلانٹک اوقیانوس  میں موجود بلا انسان کے فلوٹنگ پلیٹ فارم پر  اس نے لینڈنگ کی۔

یہ اسپیس ایکس سٹارلنک مواصلاتی نیٹ ورک کے دائرہ کار میں سر انجام دیا گیا 14 واں مشن تھا ۔

فرم کرہ ارض کے مدار میں 12 ہزار مواصلاتی سیاروں  کا نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اور اسے 2027 تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف بنایا گیا ہے۔

 



 



متعللقہ خبریں