عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11 لاکھ کے قریب ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 88 لاکھ ایک ہزار 325 افراد متاثر اور 10 لاکھ 97 ہزار 706 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 54 ہزار 587 ہوگئی ہے

1509628

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 21 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور81 لاکھ 50 ہزار 383 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 51 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 51 ہزار 779 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 13 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 491 ہو گئی ہے۔

اسپین میں9لاکھ37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار413 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ31 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور24ہزار921 اموات ہوئی ہیں۔

کولومبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار306 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار سے زائد  واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں 8 لاکھ 56 ہزار 951 افراد متاثر اور 35 ہزار 511 ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعللقہ خبریں