مالی: تیزی سے پھیلتا ملیریا، ایک ہفتے میں 23 اموات

مالی میں موسم برسات کے دوران ملیریا کے پھیلاو کی وجہ سے ایک ہفتے میں 23 افراد لقمہ اجل بن گئے

1503188
مالی: تیزی سے پھیلتا ملیریا، ایک ہفتے میں 23 اموات

مالی میں موسم برسات کے دوران ملیریا کے پھیلاو کی وجہ سے ایک ہفتے میں 23 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے ملک کے شمال میں 13 ہزار مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اسی دورانیے میں ملیریا کی وجہ سے 23 اموات واقع ہوئیں  جس کے بعدملک کے شمالی حصے میں  رواں سال کے آغاز سے لے کر ملیریا کی وجہ سے اموات کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔

صحت کے عملے کے مطابق ملیریا  کے خلاف جدوجہد فنڈ کا کچھ حصہ کووِڈ۔19 کے لئے مختص  کر دیا گیا ہے جس کا مذکورہ صورتحال پر منفی اثر پڑا ہے۔

ملک میں موسم برسات کی وجہ سے پانی کے جوہڑوں کی تعداد میں اضافے سے مچھروں کی افزائش میں بھی اضافے کے نتیجے میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں