کورونا وائرس: ایشیاء میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں اموات کی تعداد 43 ہزار 498

ایران میں وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، حفاظتی تدابیر سے لاپرواہی برتنے والوں کو سزا دی جائے گی: حسن روحانی

1469674
کورونا وائرس: ایشیاء میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں اموات کی تعداد 43 ہزار 498

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 748، مریضوں کی تعداد  ایک کروڑ 98 لاکھ 17 ہزار  اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 29 ہزار  سے بڑھ گئی ہے۔

برّاعظم ایشیاء میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 935 کے اضافے سے کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار 498 اور مریضوں کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں میں 399 کے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 14 ہزار 931 اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 87 ہزار 536 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں اموات کی تعداد 18 ہزار 264 اور مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ ملک کے شعبہ صحت کے حکام  نےوارننگ دی ہے کہ  اس قدر تشویشناک گراف کے باوجود ماہ محّرم کے اجتماعات کا انعقاد وباء میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کو وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ درپیش ہے ۔انہوں نے وباء کی روک تھام کے لئے اختیار کردہ تدابیر  سے لاپرواہی برتنے والوں کو سزا کی وارننگ بھی دی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے 6 ہزار 82 اموات اور 2 لاکھ 84 ہزار 121 مریضوں کے ساتھ پاکستان میں اندرون اور بیرون ملک مسافر بردار پروازوں اور اندرون اور بیرون ملک کارگو پروازوں کو خدمات کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

الجزائر میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک ہزار 293 ہے  اور حکومت ملک کے 29 شہروں میں  تاحال رات کے وقت کرفیو کا اطلاق جاری رکھے ہوئے ہے۔

یوکرائن میں اموات کی تعداد ایک ہزار 879 ہے اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیو سمیت 9 علاقوں کے حالات، وباء کی وجہ سے اختیار کردہ حفاظتی تدابیر میں نرمی کے لئے ،تاحال نامساعد  ہیں۔

برّاعظم افریقہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 22 ہزار 966 اور مریضوں کی تعداد 39 ہزار 678 ہو گئی ہے۔

پورے برّ اعظم میں اس وقت تک 10 ہزار 210 اموات کے ساتھ جنوبی افریقہ سر فہرست اور اس کے بعد 4 ہزار 992 اموات کے ساتھ مصر دوسرے نمبر پر ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں  چین میں کووِڈ۔ 19 کے 23 اور جنوبی کوریا میں 36 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں