کورونا وائرس: مشرق کی صورتحال

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 39 ہزار 2 تک جا پہنچی

1466631
کورونا وائرس: مشرق کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 281، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 50 ہزار 837 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعد اد ایک کروڑ 16 لاکھ 81 ہزار 960 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 39 ہزار 2 اور  مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 58 ہزار 689 ہے۔

اس وقت تک 17 ہزار 405 اموات کے ساتھ ایران میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 35 ہے۔

روس میں اموات کی کُل تعداد 14 ہزار 207 اور مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہے۔

اسرائیل وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 546 مریض ہلاک ہو  چکے ہیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔ وزیر اعظم نیتان یاہو نے کہا ہے کہ آبادی  کی شرح کے تناسب سے مریضوں کی تعداد  کے اعتبار سے ملک کا شمار سب سے زیادہ مریضوں والے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اموات میں اضافے کی وارننگ بھی دی ہے۔

پاکستان میں وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 999،  بنگلہ دیش میں 3 ہزار اور سعودی عرب میں 2 ہزار 949 ہے۔



متعللقہ خبریں