لُون نے کینیا میں انٹرنیٹ بالُونز کی مدد سے 4G خدمات دینا شروع کر دی

گوگل کی ذیلی کمپنی لُون نے انٹرنیٹ بالُون پروجیکٹ کے ساتھ کینیا میں 4G انٹرنیٹ  خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں

1451386
لُون نے کینیا میں انٹرنیٹ بالُونز کی مدد سے 4G خدمات دینا شروع کر دی

گوگل کی ذیلی کمپنی لُون نے انٹرنیٹ بالُون پروجیکٹ کے ساتھ کینیا کے دیہی علاقوں میں مقیم ہزاروں افراد کو 4G انٹرنیٹ  خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

لُون کے منتظم اعلیٰ الیسٹائر ویسٹ گریتھ نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے میں ہماری شراکت دار کمپنی ٹیلی کوم کینیا کے صارفین کو بلندی میں چھوڑے گئے بالُونز کی مدد سے انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

ویسٹ گیرتھ نے کہا ہے کہ یہ خدمات ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں میں تقریباً 50 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا احاطہ کرتی ہیں اور اس علاقے کے احاطے کے لئے 35 گاڑیوں کا بیڑہ استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، تجربات کے آغاز سے لے کر اب تک، 35 ہزار صارفین کو انٹرنیٹ سے منسلک کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہیں آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔

ویسٹ گیرتھ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بالُونز شمسی توانائی سے چلتے ہیں اور ابتدائی فیلڈ تجربات میں انٹرنیٹ، 18.9 میگابائٹ فی سیکنڈ ڈاون لوڈ اور 4.7 میگا بائٹ فی سیکنڈ انسٹالیشن کی رفتار تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی آپریٹروں کی رسائی سے باہر علاقوں کا احاطہ کرنے والے اس منصوبے کو مستفید ہونے والے ممالک میں کاروباری اجارہ داریاں قائم کرنے کے دعوے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں