" چین میں کھلبلی مچ گئی" ووہاں شہرمیں 5 نئے کورونا متاثرین کا انکشاف

خبر کے مطابق، چین میں کورونا کے نئے واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب ملک میں وبا کو شکست تصور کیا جارہا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہوچکی ہے

1415080
" چین میں کھلبلی مچ گئی" ووہاں شہرمیں 5 نئے کورونا متاثرین کا انکشاف

چینی شہر ووہان میں عالمگیروبا کروناوائرس کے پان نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔
خبر کے مطابق، چین میں کورونا کے نئے واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب ملک میں وبا کو شکست تصور کیا جارہا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ووہان میں کورونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ایک ماہ بعد نئے واقعات نے حکام کے لیے بڑا چلینج کھڑا کردیا ہے، ماہرین کو مہلک وائرس پھر سے پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔
ان نئے  متاثرین میں معمر شہری بھی شامل ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد ایک ہی  عمارت کے رہائشی ہیں۔
 ووہان ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کا خاتمہ اور افزائش کو روکنا اب بھی بڑا اور بھاری  مسئلہ ہے۔
مذکورہ تمام مریضوں کے کرونا ٹیسٹ آج مثبت آئے البتہ ان میں کسی قسم کی کورونا علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ چین میں کرونا پر قابو پانے سے متعلق دعوے پر اب سوالات اٹھ گئے ہیں جبکہ کینیڈا کے آرکٹک اور بحراوقیانوس کے درمیان میں واقع جزیرہ پر موجود ملک گرین لینڈ نے کورونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پالیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں